: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جرمنی کی چانسلر انجیلا مورکل نے کہا کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں
وہ چوتھی بار اس عہدے کے لئے الیکشن لڑیں گی۔ مورکل نے کئی مہینوں سے کی
جا رہی قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے کرشچیان ڈیموکریٹ پارٹی سے خطاب
کرتے ہوئے اپنی امیدواری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرہ
پولرائزیشن کے دور سے گزر رہا ہے اور ان کے لئے یہ الیکشن
لڑنا آسان نہیں
ہوگا۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ وہ جمہوریت اور آزادی کی اقدار کے لئے لڑیں گی۔
انہوں نے مہاجرین بحران اور بریکسٹ کے معاملے کو اپنے لئے سخت امتحان قرار
دیا۔ مورکل گزشتہ 11 برسوں سے جرمنی کی چانسلر ہیں۔ وہ جرمنی کی پہلی خاتون
چانسلر بھی ہیں۔ انہیں یوروپ میں بدامنی کے دور میں ایک مضبوط اور استحکام
لانے والی طاقت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔